میچ میں تما شا ئی کو تھپڑ مارنا خاتون کے گلے پڑگیا۔۔ویڈیو وائرل

Aug 25, 2021 | 00:45:AM
 میچ میں تما شا ئی کو تھپڑ مارنا خاتون کے گلے پڑگیا۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک) کھیلوں میں ناخو شگوار واقعات کا ہونا کوئی نئی بات نہیں۔ فٹ بال میچز کی متعددویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں، جس میں کھلاڑی آپس میں ہاتھاپائی ہوتے ہیں مگر ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جہاں میچ دیکھنے کے لئے آنے والی خاتون کا اپنے سے اگلی سیٹ پر بیٹھے شخص سے جھگڑا ہوگیا اور اس کو تھپڑ رسید کردیا مگر جواب میں صورت حال گھمبر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا مقصد لڑائی جھگڑا نہیں بلکہ جسمانی ا عضا کی نشوونما کرنا بھی  ہے ۔جس میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ کبھی کبھار شائقین کے لڑنے کی ویڈیوز بھی سامنے آتی  رہی ہیں۔ جیسا کہ اس واقعہ میں ہوا۔چونکا دینے والا واقعہ پنسلوانیا میں ہنز سٹیڈیم میں پٹسبرگ اسٹیلرز اور ڈیٹرائٹ لائنز کے میچ کے دوران پیش آیا۔ واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ دیکھنے آئی خاتون اگلی قطار میں بیٹھے شخص سے جھگڑ رہی ہے اور بلند آواز میں اس کو گالیاں اور ہاتھ سے دھکے دے رہی ہے جبکہ سٹیڈیم سے باہر جانے کا بھی کہہ رہی ہے۔

شہری نے خاتون کو منع کیا کہ وہ اس کو دھکے نہ دے مگر وہ باز نہ آئی اور اس کو تھپڑ رسید کردیا، جواب میں شہری نے مزاحمت کی تو  اسی لمحے خاتون کے ساتھ بیٹھے شخص نے ہمت کی مگر شہری نے خاتون سمیت دو نوں کی دھلائی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ٹک ٹا کر عا ئشہ نے مینا ر پا کستان آنے کیلئے دوستوں کو دعوت دی تھی؟حقا ئق سا منے آگئے

سٹیڈیم کے سکیورٹی اہلکار موقعہ پر پہنچے اور شائقین میں سے کسی نے بتایا کہ خاتون نے پہلے اس کو تھپڑ مار ا۔جس پر مزید کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کہ کس کو سٹیڈیم سے باہر نکالاگیا۔ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک صا رفین 2 لاکھ 87 ہزار6 سو لوگ لائیک،53 ہزار 5 سو 90سے زائد ری ٹویٹ کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان خواتین کے حقوق کے لیے پریشان بھارت میں عورتوں سے سلوک کی ایک جھلک۔۔ویڈیو وا ئرل