ٹیک آف سے پہلے امریکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

Aug 27, 2026 | 09:47:AM
ٹیک آف سے پہلے امریکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ایئر لائنز کے طیارے کے ٹیک آف سے قبل 2 ٹائر پھٹ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بدھ کو شکاگو میں اُڑنے کی تیاری کے دوران امریکن ایئر لائنز کی ایک پرواز کو اچانک دو ٹائر پھٹنے کی وجہ سے روکنا پڑ گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شمالی کیرولائنا جانے کے لیے امریکن ایئر لائنز کی پرواز 3280 (بوئنگ 737) ٹیکسی کر رہی تھی۔

مزید پڑھیں: حملے ختم نہیں کیے ضرورت پڑنے پر مسلح کارروائی دوبارہ کی جاسکتی ہے:امریکی وزیرجنگ 

حکام کے مطابق واقعے کے بعد مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے طیارے سے اتارا گیا اور بسوں کے ذریعے ٹرمینل پہنچایا گیا۔

امریکی میڈیا نے متاثرہ پرواز کے مسافروں کی تعداد نہیں بتائی ہے تاہم تمام مسافر 4 گھنٹے بعد اپنی منزل پر پہنچ گئے۔