کیا ٹک ٹا کر عا ئشہ نے مینا ر پا کستان آنے کیلئے دوستوں کو دعوت دی تھی؟حقا ئق سا منے آگئے

Aug 24, 2021 | 22:34:PM
کیا ٹک ٹا کر عا ئشہ نے مینا ر پا کستان آنے کیلئے دوستوں کو دعوت دی تھی؟حقا ئق سا منے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)مینا ر پا کستان وا قعہ کی متا ثرہ ٹک ٹا کر  عائشہ اکرم کاکہنا ہے کہ  میں نے مینار پاکستان آنے کی کسی کو بھی دعوت نہیں دی تھی۔ میرے ساتھ ٹیم موجود تھی، ٹیم نے مجھے بچانے کی کوشش کی مگر ہجوم اتنا تھا کہ سب بکھرگئے، ٹیم کے لوگوں کو بھی چوٹیں آئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےعائشہ اکرم نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ میں کافی دیر بعد سنبھلی اور سارا بیان دیا کہ میں ایسے آئی  جیسے 14 اگست کو پہلےبھی آتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے امریکا کے اس طرح فرار پرشرمندہ ہوں۔۔ہالی وڈ ادا کا رہ انجلینا جولی

عا ئشہ کا کہنا تھا کہ میں بچپن سےوالدہ کی انگلی پکڑ کروہاں جاتی رہی ہوں ۔بھائیوں کے  ساتھ بھی جاتی رہی ہوں،میں نے کسی کو نہیں بتایا کہ میرے فینز مجھے آکر ملیں،میں نے کوئی ایسی ویڈیو یا وائس پیغام بھی اپ لوڈ نہیں کیا، لوگوں نے اتنی باتیں بنادیں۔

عائشہ اکرم نے لوگوں کے کہے کمنٹس کہ  میں نے دوستوں اور دیگر لوگوں کو بلایا تھا، کہا کہ اتنی بڑی سٹار تو میں نہیں تھی جو ایسا کرتی۔ایسی شہرت خدا کرے کسی بہن، بیٹی کو نہ مل۔ پولیس میرے پاس ڈھائی گھنٹے بعد پہنچی اور بچانے والے بھی وہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل