ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل

Aug 24, 2021 | 18:44:PM
ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک)  اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے ہندو تہوار رکشا بندھن کے موقع پر ایک شخص کو راکھی باندھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں سٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو راکھی کا تہوار منانے سے متعلق اطلاع دی گئی۔ویڈیو میں ثروت گیلانی اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے ہندو باورچی گھنیش کے ساتھ بیٹھی دیکھی جاسکتی ہیں جس میں انہوں نے اپنے باورچی گھنیش کو ماتھے پر تلک لگاکر راکھی باندھی۔

یہ بھی پڑھیں:مدرسہ کی طالبہ سے مبینہ زیا دتی کیس۔۔جج کا بڑا حکمنا مہ جا ری۔۔پو لیس حکا م میں کھلبلی

ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں گھنیش کو راکھی اس لیے باندھ رہی ہوں کہ ہم جنموں تک ساتھ رہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے کک گھنیش کے لیے راکھی بندھن، ہر پاکستانی کو ملک میں رہنے والی اقلیتوں کو خوش آمدید اور محبت کا احساس دلانا چاہیے۔

ثر وت گیلانی  کی یہ  ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے جہاں صارفین نے  اداکارہ کے اس عمل کو اقلیتوں کیلئے  محبت کا احساس دلانے کی خاطر سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پا پ گلو کا رہ کے بعد معروف افغا ن فلم پر وڈیو سر بھی ملک چھوڑنے میں کا میا ب