پا پ گلو کا رہ کے بعد معروف افغا ن فلم پر وڈیو سر بھی ملک چھوڑنے میں کا میا ب

Aug 24, 2021 | 18:30:PM
 پا پ گلو کا رہ کے بعد معروف افغا ن فلم پر وڈیو سر بھی ملک چھوڑنے میں کا میا ب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے ملک سے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ انہی کٹھن حا لا ت میں افغان پروڈیوسر شیر بانو سعادت بھی روسی حکام کی مدد سے کابل سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق امریکی میگزین کو ایک  انٹرویو میں شیر بانو سعادت نے افغانستان چھوڑنے سے متعلق گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے لوگوں اور فرانسیسی حکام کی مدد سے کئی دنوں کی کوششوں اور طالبان کی چوکیوں سے گزرنے کے بعد اپنی فیملی کے 9 افراد کے ہمراہ ائیر پورٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔اس دوران فرانسیسی حکام کی جانب سے ان کی اور اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف افغان پاپ سنگرافغانستان سے نکلنے میں کامیاب ۔۔کس ملک پہنچ گئیں۔۔دیکھئے خبر

شیر بانو نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بحفاظت ابوظبی پہنچیں جہاں سے جلد یورپ روانہ ہوجائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیربانو نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران کئی بار کابل چھوڑنے کی کوششیں کیں لیکن کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یا د رہے کہ اس سے قبل معر وف افغان پا پ گلو کا رہ  آریا نا بھی ملک چھوڑ کر ترکی میں پناہ گزین بن چکی ہیں۔افغان فلم ساز شیر بانو سعادت نےفلم ’دی رورل افغانستان سیٹ وولف اینڈ شیپ‘ کے لیے کانز فیسٹیول میں ٹاپ ڈائریکٹرز کا فورٹ نائٹ ایوارڈ جیتا تھا۔ جب کہ وہ 3 سال بعد اپنی اگلی فالو اپ فلم ’ دی اورفنیج ‘ کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ عائزہ خا ن پدماوت بن گئیں؟۔۔تصاویر وائرل