اسلام آباد میں کورونا بے قابو۔۔مزید 209 افراد ہسپتال داخل

Aug 25, 2021 | 10:08:AM
اسلام آباد میں کورونا بے قابو۔۔مزید 209 افراد ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  اسلام آباد میں مزید209 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جبکہ مثبت کیسوں کی شرح 4اعشاریہ 5 فیصد رہی ۔

محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق گزشتہ روز وفاقی درالحکومت میں کورونا کے 4 ہزار 609 ٹیسٹ کئے گئے، 209 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے باعث 3 افراد انتقال کر گئے، کورونا مریضوں کے لئے مختص 43 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 410 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 141 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، جبکہ مثبت کیسز کی شرح6اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی۔۔ کورنگی میں پولیس مقابلہ۔۔ 2 دہشتگرد گرفتار