کراچی۔۔ کورنگی میں پولیس مقابلہ۔۔ 2 دہشتگرد گرفتار

Aug 25, 2021 | 09:51:AM
کراچی۔۔ کورنگی میں پولیس مقابلہ۔۔ 2 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ  کے بعد 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار کئے گئے دہشت گرد بڑی کارروائی کے لئے دستی بم لے جا رہے تھے کہ ان کا پولیس سے مقابلہ ہو گیا اور وہ گرفتار کر لئے گئے۔ ان دہشت گردوں نے 13 اگست کو دودھ کی دکان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دکاندار زخمی ہو ا تھا۔ملزموں کو حوالات میں بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں کوروناسے ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات