کوروناسے ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات

Aug 25, 2021 | 09:35:AM
 کوروناسے ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا سے تقریباً 4 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 141 اموات رپورٹ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 410 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4199 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 141افراد انتقال کر گئے۔

 پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی 141 اموات تقریباً گزشتہ 4 ماہ میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں اس سے قبل ملک میں 3 مئی کو کورونا سے 161 افراد انتقال کرگئے تھے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔

 ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 220ہوگئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 35 ہزار 858 تک جاپہنچے ہیں اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3915 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 19 ہزار 434 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91204 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز 1-1برابر کردی