اداکارہ و گلوکارہ فضاء علی کا نیا گانا ’کالی کالی زلفوں‘ ریلیز

May 07, 2024 | 00:35:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اداکارہ و گلوکارہ فضاء علی کا نیا گانا ’کالی کالی زلفوں‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی نے گانے کو لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ کیا ہے، گانے کی ویڈیو کے ڈائریکٹر محمد علی ہیں، فضاء علی ہی گانے کی ویڈیو میں خود پرفارم بھی کیا ہے، فضاء علی اب باقاعدگی سے گلوکاری جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ساتھ ہی وہ ٹی وی چینلز کے ساتھ میزبانی بھی کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نامور اداکارہ نے بیٹی کی شادی کے بعد اپنے لیے بھی نیا ہمسفر ڈھونڈ لیا

خیال رہے کہ فضاء علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2000؁ میں بطور ماڈل اور اداکارہ کیا لیکن اب گلوکاری بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔