جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کے بعد اپنے لیے بھی نیا ہمسفر ڈھونڈ لیا

May 06, 2024 | 20:42:PM
جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کے بعد اپنے لیے بھی نیا ہمسفر ڈھونڈ لیا
کیپشن: جویریہ عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پیار کی کوئی عمر نہیں ہوتی ایسا سننے میں تو بہت آتا ہے لیکن اسے پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے  منگنی کر کے ثابت کر دیا ۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹا گرام پر  اداکارہ نے  اپنے منگیتر  کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور ڈھکے چھپے الفاظ میں کیپشن کے ذریعے  مداحوں کیساتھ اپنی خوشی شیئر کی ، پاکستانی اداکارہ نے اپنے منگیتر کے ہاتھ میں ہاتھ  کی تصویر شیئر کی جس کے بیک گراؤنڈ  میں ایفل ٹاور واضح نظر آ رہا ہے ، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں ، ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا new begning#  اور ساتھ ہی انہوں نے دل کا ایموجی بھی لگایا۔ 

جویریہ عباسی کی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی ان کی بہن و اداکارہ انوشے عباسی سمیت دیگر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی خوشی میں مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے، جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی ہے،اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی شادی کے 12 برس بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی وراثت سے حصہ دلوانے کیلئے وکیل کو کتنا معاوضہ دیں گی ؟ جان کر ہوش اُڑجائیں