کراچی سمیت سندھ بھر میں صبح سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

Apr 14, 2024 | 22:46:PM
کراچی سمیت سندھ بھر میں صبح سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں صبح سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ بارش اب تک کراچی میں ہوئی، کراچی میں 15.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، ٹھٹہ میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی، میرپور خاص میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں کشتی سے 10سے زائد لاشیں برآمد

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ حیدرآباد ایئرپورٹ،ٹنڈوجام میں3  ملی میٹر ، حیدرآباد سٹی ,سرکند میں 2 ملی میٹر اور مٹھی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔