مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

May 05, 2024 | 23:06:PM
مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ درفشاں سلیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران خاتون مداح نے بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
لاہور میں سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کا پریمیئر رکھا گیا تھا جس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس سمیت ڈرامے کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی تھی۔پریمیئر کے دوران ڈرامے کی آخری قسط سینما پر دکھائی گئی تھی جسے دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، مداح نہ صرف ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط دیکھنے کیلئے پریمیئر پر پہنچے تھے بلکہ وہ ڈرامے کے مرکزی کردار درفشاں سلیم اور بلال عباس سے بھی ملنا چاہتے تھے۔
اس موقع پر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دیا۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح پہلے درفشاں سلیم کے پاس آکر ان کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں اور پھر فوراََ اداکارہ کے گال پر بوسہ دے دیتی ہیں۔اس حرکت پر درفشاں سلیم چونکتے ہوئے خاتون مداح کو خود سے دور کرتی ہیں اور انہیں اشارے سے دوبارہ ایسا کرنے سے روکتی ہیں، پھر اداکارہ تیزی سے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی