الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے

Apr 15, 2024 | 15:46:PM
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان ) ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہوگئی۔ الیکشن کمیشن  نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  فروری میں الیکشن کے وقت 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز تھےجس میں  ووٹرز میں 7 کروڑ 43 ہزار 472 مرد،6 کروڑ 92 ہزار 839 خواتین شامل ہیں ۔

  پنجاب میں 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 رجسٹرڈ ووٹرز،سندھ میں 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار 168 ووٹرزجبکہ بلوچستان کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666، اسلام آباد کی 10  لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔ 
ملک  بھر میں 18 سے 25 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 46 لاکھ 68 ہزار 10 ہے،26 سے 35 سال تک کی عمر کے 3 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار 135 ووٹرز ہیں،36 سے 45 سال کے عمر کے درمیان ووٹرز 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار 294 ووٹرز ہیں جبکہ 46 سے 55 سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 85 لاکھ 78 ہزار 649 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، 66 سال اور اس سے زائد عمر کے ایک کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار 792 ووٹرز ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 18 سال کی عمر کو  پہنچنے والے افراد خودکار طریقے سے ووٹر لسٹ میں شامل کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج