اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

Apr 15, 2024 | 14:37:PM
اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)  ‏پاکستان تحریک انصاف  نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 46 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کر دیا ، این اے 47 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کر دیا  جبکہ این اے 48 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کر دیا  ہے۔

 امیدواروں نے موقف اپنایا ہے کہ 8فروری انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی اور مسلم لیگ ن کےامیدواران کامیاب قرار دیے گئے۔

امیدواروں نے  استدعاکی ہے  کہ تینوں  ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں  : دہشتگردی کا خطرہ، 19 ہزار سےزائد مدرسوں کی جیو ٹیگنگ مکمل