نئے گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر منسوخ

May 06, 2024 | 22:22:PM
نئے گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے بیرون ملک ہونے کے باعش نئے گورنر پنجاب سردار سلیم کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر سے منسوخ ہو گئی۔

نئے گورنر پنجاب سردار سلیم کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر منسوخ  ہو گئی، پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری اب 10 مئی کو ہو گی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے بیرون ملک ہونے کی بناء پر منسوخ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کو بڑا جھٹکا دیدیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن 9 مئی کو وطن واپس پہنچ گئے، ان کی وطن واپسی کے بعد ہی سردار سلیم حیدر کی حلف برداری ہو گی۔