پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز 1-1برابر کردی

Aug 25, 2021 | 09:24:AM
 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز 1-1برابر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا ،پاکستان نےویسٹ انڈیز کو  دوسرے ٹیسٹ میچ میں109 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے  دوسری اننگز میں 4 اور میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا اور ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے تھے۔پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے 49 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر  47 اور کپتان کریگ بریتھ ویٹ  39رنز بنا کر نمایاں رہے،کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 302 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی، پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے ناقابل شکست 124 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جواب میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 پر ڈھیر کردیا تھا۔ شاہین آفریدی نے 6 اور محمد عباس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میچ 109 رنز سے جیت کر  2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔
 یہ بھی پڑھیں:    کوروناسے ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات