33 سال بعد شاہ رخ خان کا خواب پورا، پہلا نیشنل ایوارڈ حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی حکومت نے شوبز انڈسٹری کو 33 سال دینے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو پہلا نیشنل فلم ایوارڈ دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی حکومت ہر سال نیشنل فلم ایوارڈز کا فیسٹیول منعقد کرتی ہے، جس میں متعدد اداکاروں اور فلموں سمیت دیگر فلمی شعبہ جات میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔
نیشنل فلم ایوارڈز کا سلسلہ 1954 سے شروع کیا گیا تھا اور اب پہلی بار اسی فلمی سلسلسے کے تحت دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے شاہ رخ خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ ان کے ساتھ قدرے نئے اداکار وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔
اداکارہ رانی مکھرجی کو بھی بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا، بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بارہویں فیل کو دیا گیا جب کہ تیلگو اور تامل سمیت دیگر مقامی زبانوں کی فلموں کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ گاڑی SO5 کب متعارف ہوگی؟اعلان ہو گیا
بھارتی حکومت کے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2025 فیسٹیول میں میں مجموعی طور پر 21 ایوارڈز دیے گئے،ایوارڈز 19 کیٹیگریز میں تقسیم کیے گئے۔
تمام 19 کیٹیگریز میں سے ہر کیٹیگری میں ایک ایوارڈ دیا گیا لیکن بہترین اداکار کی کیٹیگری میں دو ایوارڈز دیے گئے، جس میں سے ایک ایوارڈ شاہ رخ خان کو دیا گیا۔