سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی خواب بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)لاہور میں ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت کاسلسلہ جاری ہے۔
ایل پی جی کے سرکاری نرخ 258 مقررہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،اس طرح شہریوں کو سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی خواب بن گئی ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ وہ مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبورہیں، انتظامیہ قیمتوں پر قابو پانے میں مکمل طورپرناکام ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سرکاری سکولوں کی خراب کارکردگی، انکوائری شروع
شہریوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور من مانی قیمتوں پرفروخت کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔