پاکستان کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ گاڑی SO5 کب متعارف ہوگی؟اعلان ہو گیا

Sep 24, 2025 | 08:51:AM
پاکستان کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ گاڑی SO5 کب متعارف ہوگی؟اعلان ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل) نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں پاکستان  کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ ایس یو وی دیپال  SO5 متعارف کرا رہا ہے، جو ایک بار چارجنگ اور ایندھن کی مدد سے 1000 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے, اس گاڑی کو نام دیپال SO5 (Deepal SO5) ہے۔

کمپنی کے سی ای او  کا کہنا تھا کہ ’’یہ لانچ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کیلئے تاریخی سنگ میل ہے، ہم نہ صرف ڈرائیورز کی رینج اینگزائٹی ختم کر رہے ہیں بلکہ ایک ایسی الیکٹرک وہیکل فرسٹ گاڑی لا رہے ہیں جو خاص طور پر مقامی مارکیٹ کے کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔

دیپال SO5 کو C-سیگمنٹ SUV کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی اسے اپنے طبقے کی دیگر گاڑیوں سے منفرد بناتے ہیں۔

یہ گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک ڈرائیو پر چلتی ہے جبکہ اس میں موجود سیلف چارجنگ جنریٹر بیٹری کو بوقت ضرورت دوبارہ چارج کرتا ہے، جس سے لمبے سفر میں سہولت میسر آتی ہے۔

ڈیپل SO5 کو مشہور ڈیزائنر کلاوس زائسیورا نے تیار کیا ہے، جو ووکس ویگن گروپ کے سابق ہیڈ آف ڈیزائن رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے، کمیونیکیشن سسٹم جام

اسپیس کرافٹ سے متاثرہ فرنٹ ڈیزائن، چوڑا اسٹانس، فریم لیس ونڈوز اور ہِڈن ڈور ہینڈلز اس SUV کو منفرد بناتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس گاڑی کو عالمی شہرت یافتہ ڈیزائن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

دیپال برانڈ عالمی سطح پر پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکا ہے اور اب SO5 پاکستان میں سب سے جدید SUV کے طور پر لانچ ہونے جارہی ہے۔

گزشتہ برس کمپنی نے ڈیپل SO7 SUV اور ڈیپل LO7 سیڈان متعارف کرا کے نئی انرجی وہیکلز (NEVs) کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی,کمپنی کی جانب سے دیپال SO5 کی قیمت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا.

قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اس گاڑی کی قیمت مختلف ممالک میں مختلف ہوگی، چین میں اس کی ابتدائی قیمت 119,900 یوآن، یورپ میں تقریباً €38,990 اور امریکی ڈالر میں 15000 سے 18000 ہوسکتی ہے۔