کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی  

Sep 24, 2021 | 16:42:PM
 کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)محکمہ موسمیا ت نے آج پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور چترال میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، میرپور خاص، مٹھی اور سانگھڑ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب  کراچی میں آج اور کل مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ۔آج ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کا ”طویل تعلق“ کس کے ساتھ ہے ؟ خود کی بتا دیا