سلمان خان کا ”طویل تعلق“ کس کے ساتھ ہے ؟ خود کی بتا دیا

Sep 24, 2021 | 16:22:PM
سلمان خان کا ”طویل تعلق“ کس کے ساتھ ہے ؟ خود کی بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارت کے مقبول ریئلٹی شو بگ باس سے ان کا رشتہ وہ رشتہ ہے جو سب سے طویل رہا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان نے پریس کانفرس کے دوران خود پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریئلٹی شو بگ باس سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے کا رشتہ ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ بگ باس میری زندگی میں مستقل مزاجی لایا ہے اگرچہ اس دوران ہم کئی ماہ ایک دوسروں کو آنکھوں کے سامنے نہیں دیکھتے لیکن سیزن کے اختتام پر جب ہم ایک دوسرے سے علیحدہ ہوتے ہیں تو ایک بار پھر ملنے کے لئے بے چین ہوتے ہیں۔
سلمان خان نے خود اور ’بگ باس‘ میں ایک مشترکہ چیز سے متعلق بھی انکشاف کیا، ا ن کاکہنا تھا کہ ’ہم دونوں غیر شادی شدہ ہیں، ہم دونوں بغیر کسی مداخلت کے خود کو باس سمجھ سکتے ہیں لیکن مجھے جو چاہیے وہ نہیں ملتا۔ 
واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ٹائیگر 3کی شوٹنگ کے لئے اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ آسٹریا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات بھی دیئے۔
یاد رہے کہ سلمان خان بگ باس سیزن 15 کی بھی میزبانی کریں گے جبکہ بگ باس سیزن 15 کا پریمیئر شو رواں برس اکتوبر میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبہ کے لئے خوشخبری