شدید گرمی کہاں کہاں پڑے گی؟ تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئے گا؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) میٹ ڈیپارٹمنٹ نے وسطی اور جنوبی پنجاب میں کل پیر کے روز شدید گرمی پڑنے کی فورکاسٹ کر دی۔ اس سے پہلے میٹ ڈیپارٹمنٹ کل پیر کے روز سے پانچ دن کے لئے لاہور مین ہیٹ ویوو رہنے کا الرٹ جاری کر چکا ہے۔
کل پیر کے روز پاکستان کے بیشتر میدانی اور صحرائی علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے البتہ خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض علاقوں میں تھنڈر سٹارم آنے کا امکان ہے بتایا جا رہا ہے۔ آج اتوار کا دن بھی ایک گرم دن تھا۔ دادو میں آج 49 ڈگری سیلسئیس، شہید بینظیر آباد ، موئن جو دڑو میں48 ڈگری سیلسئیس، جیکب آباد ،سکر نڈ اور لاڑکا نہ میں 47 ڈگری سیلسئیس گرمی پڑتی رہی۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال
اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوہستان ،سوات ، مالم جبہ ، کالام اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
ُپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دن کے اوقات میں مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ وسطی /جنو بی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ہیٹ ویو نے تلنگانہ میں چوبیس گھنٹوں میں 16 جانیں لے لیں، مشرقی پنجاب کے ہسپتالوں میں ہیٹ ویو ایمرجنسی
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سٹمپریچر
دادو میں آج 49 ڈگری سیلسئیس، شہید بینظیر آباد ، موئن جو دڑو میں48 ڈگری سیلسئیس، جیکب آباد ،سکر نڈ اور لاڑکا نہ میں 47 ڈگری سیلسئیس گرمی پڑتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ہیٹ ویوو کے دوران ہیٹ سٹروک ہونے کا پتہ کیسے چلتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ہیٹ ویوو کی آمد، شہری احتیاط کریں