لاہور میں ہیٹ ویوو کی آمد، شہری احتیاط کریں

May 23, 2026 | 19:33:PM
 لاہور میں ہیٹ ویوو کی آمد، شہری احتیاط کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور اور وسطی پنجاب کے کئی علاقوں میں  عید کی چھٹیوں کے دوران ہیٹ ویوو (گرمی کی لہر) چلے گی۔ ان دنوں کے دوران بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے اور شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے خاص انتظامات کرنا پڑیں گے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم شدید گرم  اور  خشک چل رہا ہے۔ آج ہفتہ کے روز جو گرمی پڑی وہ کل اتوار کو کچھ اور بڑھ جائے گی اور پرسوں  پیر کے روز سے لاہور اور وسطی پنجاب کے کئی ملحقہ علاقے گرمی کی لہر / ہیٹ ویوو کی زد میں ہوں گے۔  

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج ہفتہ کے روز ہیٹ ویوو الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق ہیر  25 مئی سے لے کر آئندہ ہفتہ کے روز 30 مئی تک لاہور میں گرمی کی لہر رہے گی۔ گرمی کی لہر کے دوران راتوں کا ٹمپریچر بھی بلند رہے گا۔ ان پانچ دنوں مین ہیٹ سٹروک ہونے کا  خطرہ بڑھ جائے گا۔ شہریوں کو ہیٹ سٹروک اور سن سٹروک سے بچنے کے لئے خاص احتیاطی انتظامات خود کرنا پڑیں گے۔ 

آج ہفتہ کے روز  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔ 

لاہور میں آج  ہواوں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی، ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم رہا جو  19 فیصد تھا۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر  میں گرمی کا راج رہے گا۔ ٹمپریچر کل اتوار کو دوپہر دو بجے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت  بھی کم نہیں ہو گا۔ علی الصبح ٹمپریچر 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 

شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس آج 138 رہا۔