اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

May 24, 2025 | 18:42:PM
اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اسلام آباد کی سول، ڈسٹرکٹ و سیشن عدالتیں یکم سے 31 اگست تک بند رہیں گی۔ 

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ججز کو گروپس میں خصوصی چھٹی لینے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ججز کو گروپس میں خصوصی چھٹی لینے کا مقصد کہ عدالتوں کے کام پر اثر نہ پڑے،اس دوران اہم معاملات اور پرانے مقدمات کو نمٹانے کے لیے مناسب انتظامات کرنا لازم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :جہلم میں تیز آندھی سے تباہی، دیواریں، چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق