جہلم میں تیز آندھی سے تباہی، دیواریں، چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

May 24, 2025 | 18:25:PM
جہلم میں تیز آندھی سے تباہی، دیواریں، چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے ضلع جہلم اور گرد و نواح میں شدید آندھی اور تیز ہواؤں نے تباہی مچادی جبکہ مختلف علاقوں میں دیواریں، درخت اور گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث خاتون سمیت کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

گل افشاں کالونی میں ایک نوجوان درخت گرنے کے باعث جاں بحق ہوا جبکہ ویسٹ کالونی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی،ڈھوک وہاب دین میں ہوٹل کی دیوار گرنے سے ایک ویٹر زندگی کی بازی ہار گیا۔

دینہ میں مویشی منڈی کے قریب دیوار گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ پنڈدادخان میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے،تیز آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹس، ہورڈنگ بورڈز اور دیگر سامان زمین بوس ہو گیا۔

متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں جنہیں گرنے والے درختوں اور بورڈز نے نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں :گجرات کے چار نوجوان ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے