پتنگ بازی کرکے ننھی بچی کو زخمی کرنیوالے 04 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابوبکر نعیم)قصور کے تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، پتنگ بازی کر کے ننھی بچی کو زخمی کرنیوالے 04 ملزمان گرفتار کر لئے۔
قصور میں تھانہ صدر کے علاقہ کھارا کے قریب نوید اپنی بھانجی زہرا کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ، کہ راستے میں 3 سالہ زہرہ چہرے پر معمولی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئی ، تھانہ صدر قصور نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کو تھپڑ ،ویڈیو وائرل ہونے پر اے ایس ایف اہلکار برطرف