راولپنڈی: تھانہ چکلالہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کی لاش برآمد

Aug 23, 2026 | 19:09:PM
راولپنڈی: تھانہ چکلالہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کی لاش برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں تھانہ چکلالہ کےعلاقے گلریز فیز 2 میں نالے کے کنارے سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد کر لی گئی،لاش ملنے کی اطلاع پر علاقہ مکین جمع ہوگئے، پولیس اور امدادی ادارے کے رضا کار پہنچ گئے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق لاش بظاہر نالے کی کنارے سے ملی جو خستہ حال ہے، لاش چند دن پرانی ہے اور لگتا ہے , نالے میں بہہ کر آئی ہے، شبہ ہے کہ لاش تھانہ وارث خان کے علاقے سے بارش کے دوران لاپتا ہونے والی بچی ہے۔

چکلالہ پولیس نے تھانہ وارث خان پولیس کو اطلاع کردی ہے کہ بچی کی لاش ملی ہے جو کہ ناقابل شناخت ہے، جس کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں،شناخت نہ ہونے کی صورت میں ملنے والی بچے کی لاش کا ڈی این اے کرایا جائے گا ۔

ذرائع  کے مطابق وارث خان پولیس اور حریم کے والدین ڈی ایچ کیو اسپتال  میں موجود تھے، چھ سالہ حریم دو ہفتے قبل لنڈا بازار سے لاپتہ ہوئی تھی ،حریم کی تلاش کیلئے ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا