محمود اسلم کی موت کی افواہ پھیلانے پر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا شدید ردِعمل

Mar 24, 2023 | 11:20:AM
نامور اداکار محمود اسلم کی موت کی افواہ پر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نامور اداکار محمود اسلم کی موت کی افواہ پر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکار محمود اسلم کی موت  کی افواہیں زیر گردش تھیں جن کی خود انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے تردید کی ہے۔

تا ہم اب ان افواہوں پر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کو پوچھے۔

مزید پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ، پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا 

ان کا کہنا تھا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، میری خود محمود اسلم سے بات ہوئی ہے وہ خیرت سے ہیں۔ساتھ میں شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ جہاں بھی اس طرح کی خبر پڑھیں وہ اسے رپورٹ کریں۔