شہباز شریف نے محمود اچکزئی کو  الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کی یقین دہانی کرا دی

Sep 10, 2026 | 19:56:PM
شہباز شریف نے محمود اچکزئی کو  الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کی یقین دہانی کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے ساتھ رابطہ کر کے انہیں الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کی یقین دہانی کرا دی، ذرائع

اپوزیشن لیڈر کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے   خط کا تحریری جواب بھجوایا ہے۔  چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے متعلق  وزیراعظم کا خط اپوزیشن لیڈر کو موصول ہو گیا ہے۔ 

سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے خط لکھا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی،سے رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے  ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

محمود خان اچکزئی اس وقت کوئٹہ میں ہیں۔ وہ دو تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔  محمود خان اچکزئی اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیراعظم کے خط پر پی ٹی آئی  کی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

محمود خان اچکزئی وزیراعظم کے خط پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عافیہ نعیم کی میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن ہے، لاہور تعلیمی بورڈ نے غلطی تسلیم کر لی