پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا :جمائما گولڈ اسمتھ

Mar 24, 2023 | 10:33:AM
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستان میں گزارے رمضان کی یاد ستانے لگی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستان میں گزارے رمضان کی یاد ستانے لگی۔

حال ہی میں جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ’پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننے کا وقت ہے‘۔

مزید پڑھیں: علی ظفرکا نعت کلام ’فاصلوں کو تکلف‘ ان کی آواز میں پیش  

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں رمضان کی “مبارکباد” بھی پیش کی۔