سنگجانی جلسہ پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو ڈسچارج کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو ڈسچارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آبادمیں سنگجانی جلسہ پر درج مقدمہ میں گرفتارپی ٹی آئی کے 11 کارکنان کو 4 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیاگیا،ملزمان کو انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف خان ، فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے،سردار مصروف خان نے کہاکہ دس دن کا ریمانڈ تھا کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،آج جو سزائیں ہوئی صرف اس کیس کیلئے گرفتار کیا گیا تھا ۔
دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ ابھی تک پولیس نے کیا تفتیش کی ہے؟مجھے تو سمجھ نہیں آتی یہ پولیس کر کیا رہی ہے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کیا کررہا ہے؟ میں تمام ورکرز کو مقدمہ سے ڈسچارج کررہا ہوں،عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا۔
یادرہے کہ پی ٹی آئی کے متعلقہ کارکنان کو آج پاپو ایکٹ کے تحت 6 6 ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم صفر کب ہونے کا امکان،اہم پیش گوئی سامنے آ گئی