یکم صفر کب ہونے کا امکان،اہم پیش گوئی سامنے آ گئی 

Jul 24, 2025 | 18:49:PM
یکم صفر کب ہونے کا امکان،اہم پیش گوئی سامنے آ گئی 
کیپشن: چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)یکم صفر1447ہجری کا آغاز 27جولائی 2025کو متوقع ہے۔

ماہِ صفر  کا  چاند 25 جولائی کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق رات بارہ بجکر گیارہ منٹ پر پیداہو گا   ۔

25 جولائی 2025 کو غروبِ آفتاب کے وقت، چاند کی عمرتقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔ 

ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہ کے درمیان وقفہ 43 منٹ متوقع ہے۔  

موجودہ مون سون کی صورتحال کے پیشِ نظر، 25 جولائی کی شام ہلال کے نظر آنے کے امکانات  انتہائی کم ہیں۔ 

یکم صفر 1447 ہجری کا آغاز 27 جولائی 2025 کو متوقع ہے۔چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سونےکی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا، ایک ہی دن میںفی تولہ ہزاروں روپے سستا