(ن) لیگ کا ننکانہ صاحب میں آج جلسہ، تیاریاں مکمل

Jan 24, 2024 | 10:09:AM
 مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج ننکانہ صاحب میں سیاسی شو کا مظاہرہ کیا جائے گا، تیاریاں مکمل کر لی گئیں، میاں نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج ننکانہ صاحب میں سیاسی شو کا مظاہرہ کیا جائے گا، تیاریاں مکمل کر لی گئیں، میاں نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔

ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی پاور شو کیلئے 20 فٹ اونچا اور 80 فٹ لمبا سٹیج تیار کر لیا گیا، جلسہ گاہ میں بڑی تعداد میں کرسیاں بھی لگا دی گئیں، میاں نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کیلئے ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا، جلسے کی سکیورٹی کیلئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

رات گئے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کی بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچی، جلسے کے مقام پر مسلم لیگی قیادت کی طرف سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، شرکاء آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے لطف اندوز ہوئے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ننکانہ صاحب کے ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ عوام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ہوں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے ایجنڈے پر بات کریں گے، پارٹی قائد جلسے میں پاکستان کی ترقی کا سفر پھر سے شروع کرنے کی اپنی حکمت عملی بھی وضع کریں گے۔

مزید پڑھیں:آصف علی زرداری نے لاہور پہنچتے ہی مرکزی قیادت کو طلب کرلیا