آصف علی زرداری نے لاہور پہنچتے ہی مرکزی قیادت کو طلب کرلیا

Jan 23, 2024 | 23:53:PM
آصف علی زرداری نے لاہور پہنچتے ہی مرکزی قیادت کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

آصف علی زرداری لاہور میں دو روز قیام کریں گے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھی لاہور میں طلب کرلیا، اس دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 کی انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: جو امیدوار آئندہ اتوار انتخابی مہم کیلئے نہیں نکلیں گے ان  کے ٹکٹ تبدیل کردیے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی

آصف علی زرداری اور مرکزی قیادت کے درمیان ملاقات میں الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔