پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اگلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے

Feb 24, 2024 | 19:56:PM
پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اگلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے
کیپشن: ایلکس ہیلز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز ایلکس ہیلز پی ایس ایل 9 کے اگلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے اگلا میچ پشاور زلمی کیخلاف کھیلنا ہے۔ ایلکس ہیلز کراچی میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

ہیلز نجی مصروفیت کے باعث اگلا میچ نہیں کھیلیں گے، انگلش بلے باز نے پہلے ہی ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا تھا۔

خیال رہےکہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 9 میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے 1 ہی میچ میں کامیابی حاصل کر پائیں ہیں۔