پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

Feb 23, 2024 | 20:37:PM
پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں پی ایس ایل ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔

انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے اولی اسٹون کی جگہ فرنچائز مبتادل کھلاڑی کیلئے درخواست دے گی۔

یہ بھی پڑھیے: شاداب کی بیٹنگ پوزیشن، وسیم اکرم نےسوال اٹھادیئے

انگلش کرکٹر 20 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اپنے پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ چوتھے اوور کی بقیہ 2 گیندیں بھی مکمل نہیں کرواسکے تھے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔