نوازشریف نے کمال چالیں چل دی ہیں۔۔ن لیگ کا جانشین کون ،اعتزاز احسن کے تہلکہ خیز انکشافات

Dec 24, 2021 | 21:55:PM
نواز شریف،مریم نواز،اعتزاز احسن
کیپشن: نواز شریف،مریم نواز،اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ شہبازشریف کا آگے ہونا ممکن ہے، مریم نواز ،حمزہ اور شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہوجائیں، یہ دکھائی نہیں دیتا۔نوازشریف سیاسی کھلاڑی ، کمال کی چالیں چل دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر زکے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ‘ شہباز شریف

اعتراز احسن نے کہا کہ سیاست میں گولیاں نہیں چلتیں، سٹریٹجی اور پالیسی ہوتی ہے۔ شہبازشریف کو  آگے کردیا گیا ہے۔ان کا لہجہ تبدیل کرکے فوج کو دکھایا جارہا ہے کہ ہماری طرف سے یہ ہیں لیکن شکاری اوپر کھڑا ہے۔مسلم لیگ ن کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہیں۔ شہبازشریف کو صرف لوری سنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد مریم نواز ہی ان کی جانشین ہوں گی اور مریم نواز کے بعد اب جنید صفدر بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن سے قبل نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، رانا ثنا اللہ