ڈالر زکے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ‘ شہباز شریف

Dec 24, 2021 | 19:31:PM
 شہباز شریف ،نیا،بیان
کیپشن: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے بچنے کے لئے عالمی کمرشل بینکوں پر انحصار ہمارے خدشات کی تصدیق ہے ،ڈالر زکے حصول کے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عربی پڑھانے والے 60ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے‘ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی ہائیکو رٹ میں یقین دہانی

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کسی صورت منظور نہیں اوریہ پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان ہے ،امید ہے حکومتی باضمیر ارکان جراتمندانہ سٹینڈ لیں گے۔ اتحادی بھی ہمت سے کام لیں اور کلمہ حق کہیں۔حکومتی اتحادی عوام اور پاکستان پر ظلم میں شامل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پاﺅں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے۔2018 سے اب تک موجودہ حکومت قرض کی سطح 40 ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے جو خوفناک ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران حکومت نے 5ماہ میں 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض لیا گیا۔ 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض میں سے 3 ارب 45 کروڑ غیرترقیاتی مقاصد کے لئے ہے ،14 ارب ڈالر بجٹ تخمینے میں سے اب تک 4.699 ارب ڈالر جمع ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھی باروزیراعظم ۔؟۔۔نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔۔عمران خان