الیکشن سے قبل نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، رانا ثنا اللہ

Dec 24, 2021 | 19:20:PM
مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنااللّٰہ
کیپشن: مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنااللّٰہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ پارٹی کا فیصلہ ہے جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی نواز شریف کو واپس نہیں آنا چاہیے،نوازشریف جب واپس آنا چاہیں گے آ جائیں گے، الیکشن سے قبل نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد رانا ثنااللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ن لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، ن لیگ میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نوازشریف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے نوازشریف نہیں ہوں گے تو ان کی جگہ ہمارے سینئر ترین رہنما شہبازشریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2023 کے الیکشن خطرے میں۔۔