ذیابیطس کے بڑھتے بحران سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں: مصطفیٰ کمال

Sep 11, 2026 | 14:23:PM
ذیابیطس کے بڑھتے بحران سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں: مصطفیٰ کمال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ذیابیطس سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیماری کے علاج کے ساتھ ساتھ روک تھام، بروقت تشخیص، فوری مداخلت اور عوامی آگاہی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں قومی وزیراعظم پروگرام برائے انسداد و کنٹرول ذیابیطس کے تحت ذیابیطس سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے میڈیا مہم کی حکمت عملی سے متعلق قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی قیادت، پالیسی سازوں، طبی ماہرین، ترقیاتی شراکت داروں، میڈیا نمائندوں اور مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی مکالمے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کی روک تھام اور کنٹرول کو قومی صحت کی ترجیحات میں نمایاں مقام حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو صرف علاج تک محدود رہنے کے بجائے بیماری سے بچاؤ، جلد تشخیص اور بروقت علاج کی جانب بڑھنا ہوگا، جس کے لیے حکومت، طبی ماہرین، میڈیا، سول سوسائٹی اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:گوشت کھانا چھوڑ دیں،پریشان کن خبر سامنے آ گئی

قومی وزیراعظم پروگرام کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمارہ نصیر نے پروگرام کے وژن اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ عمر ڈائبیٹیز فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو و میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عمر وہاب نے پاکستان میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب محض آگاہی سے آگے بڑھ کر قومی سطح پر فیصلہ کن اقدامات کا وقت آ گیا ہے۔

ورکشاپ میں ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کی رکن و ایڈیشنل چارج سوشل سیکٹر اینڈ ڈیولوشن ، آمنہ علی کمال، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زعیم ضیا، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی سمیت وزارتِ صحت، پلاننگ کمیشن، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ، مختلف شہروں کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔