مہنگائی کا وار، گوشت غریب کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں بڑھتی مہنگائی سے پر یشان شہریوں کیلئے مرغی کا گوشت بھی سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونےلگا ۔
مر غی کا گوشت سرکاری ریٹ 468روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں 15سے 20روپےمہنگا فروخت ہو ر ہا ہے۔
لاہور کی پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 468کی بجائے 480سے 485روپے میں فروخت ہو ر ہا ہے،چکن کے گوشت کے ساتھ بیف اور مٹن کا گوشت بھی مہنگے داموں میں بکنے لگا ہے۔
بیف 1600 کی بجائے 2400سے 2800روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔
مزید پڑہیں:بڑھتی مہنگائی سے کم آمدنی والا طبقہ پریشان
مٹن 800روپے کی بجائے 1000سے 1200میں فروخت ہونے لگا۔
فارمی انڈوں کا ریٹ 243روپے فی درجن مقرر کیا گیا جبکہ مارکیٹ میں 248سے 250میں فروخت ہو ر ہا ہے۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
شہریوں نے مرغی اور انڈوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔