بڑھتی مہنگائی سے کم آمدنی والا طبقہ پریشان

Sep 11, 2026 | 12:23:PM
بڑھتی مہنگائی سے کم آمدنی والا طبقہ پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)ملک  میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث دیہاڑی دار اور کم آمدن والے افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 معاشی بحران، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور خوراک کے شدید بحران کے باعث اب ایک سنگین عوامی اور سماجی ضرورت بن چکا ہے،خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد  نے روزمرہ استعمال کی اشیا ءسستی کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ  اشیائے خوردونوش پر عائد سیلز ٹیکس فوری طور پر ختم کئے جائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

 صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے کچن اور گھر کا بجٹ بہت متاثر ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد کمی

 صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جار ہا ہے کہ حکومت چائے کی پتی ،گھی اور آئل سستا کرے۔

عوام نے روز مر ہ کی اشیاء  میں سرف ،کپڑے  اور صابن کی قیمت بھی کم  کر نے کا مطالبہ کیا۔

 غریب عوام کا مطالبہ ہے کہ بنیادی غذائی اشیا پر سبسڈی دی جائے اور  آٹا، دالیں، گھی، چینی، آلو اور پیاز جیسی چیزوں کو عام مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا کیا جائے۔