رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف ایف آئی آر درج

Sep 23, 2026 | 16:48:PM
رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف ایف آئی آر درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنما و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف مبینہ  ریاست مخالف مواد کی تشہر کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

 ایف آئی آر این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں درج کی گئی،جنید اکبر کے خلاف PECA ایکٹ کی دفعات 9، 10 اور 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں جنید اکبر پر مبینہ اینٹی  سٹیٹ مواد کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق متعلقہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 39 ہزار 500 فالوورز ہیں،ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے مبینہ دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا گیا ۔

متن کے مطابق مبینہ مواد سے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف خوف و بے چینی پیدا کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا،مبینہ مواد کو ریاستی قوانین کے تحت دہشت گردی سے متعلق تعریف کے تناظر میں بھی بیان کیا گیا۔

این سی سی آئی اے نے PECA ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  انگریز کا پولیس ایکٹ اور 2002 کے انتطامی یونٹ