ریلوے ٹریک پر دھماکہ،جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار،4افراد زخمی

Sep 23, 2025 | 19:40:PM
ریلوے ٹریک پر دھماکہ،جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار،4افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس  کی ٹریک پر دھماکے کے بعد ایک بوگی اتر گئی جبکہ 5 بوگیاں متاثر ہوئیں،حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ 

 جعفر ایکسپریس کی ٹرین کوئٹہ کولپور کے مقام پر  ٹریک پر دھماکا کیا گیا،دھماکے سے ریلوے کے 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے،جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی۔

 ذرائع نےبتایا کہ  جعفر ایکسپریس کے تمام مسافر جائے وقوعہ سے روانہ ہوگئے ہیں،ٹرین خالی ہے، ٹرین کا ہٹانے لئے جلد ریسکیو آپریشن شروع کیاجائے گا۔ 

 خیال رہے کہ  صبحِ بھی ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز  مواد سے اڑا یاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے ناکام ۔۔نجی ائیرلائن نےبرطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کر لیا