موہنجو دڑو ایکسپریس اور سیالکوٹ راولپنڈی ٹرین چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) وزیر ریلوے نے مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ریلوے کی تمام بند ہو چکی ٹرینیں بحال کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔
15 ستمبر کو موہنجو دڑو ٹرین بحال کر دی جائے گی اور سالکوٹ سے راولپنڈی کیلیے ٹرین 15 اکتوبر کو چلائی جائے گی۔
وزیر ریلوے نے ریلوے انتظامیہ کو دونوں ٹرینیں بحال کرنے کیلیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔
حنیف عباسی نے بتایا کہ تمام بند ٹرینیں مرحلہ وار بحال کر دی جائیں گی۔
حنیف عباسی نے مزید بتایا کہ ایم ایل ون پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ایم ایل ون کا جنوری میں آغاز طے کر لیا گیا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کو بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون پر وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں،ہم توقعات پر پورا اتریں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹک ٹاک پرسنیلیٹی شمسو بی بی کے قاتل باپ، بھائی نکلے، پانچ رشتہ دارگرفتار