پی آئی اے ناکام ۔۔نجی ائیرلائن نےبرطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان سے برطانیہ کےلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا معاملہ پر یوکےڈی ایف ٹی نےنجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کردیا۔، پی آئی کو طیاروں کی کمی کے باعث ناکامی کا سامنا۔
ذرائع کے مطابق پی ائی اے نے تصدیق کی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ایئربلیوکےایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔برطانیہ کیلئےایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چئیرمینPCBمحسن نقوی سے شان مسعود اور اظہر محمود کی ملاقات،دونوں کو فری ہینڈ مل گیا