چھٹیاں انجوائے۔۔اداکارہ سارہ علی خان کی کشمیر میں موج مستیاں

Sep 23, 2021 | 11:16:AM
بھارتی اداکارہ،سیف علی خان
کیپشن: اداکارہ سارہ علی خان کی کشمیر میں موج مستیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لئے دنیا کے خوبصورت مقامات کا سفر کررہی ہیں۔ مالدیپ کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کے بعد اب سارہ خان نے کشمیر سے اپنی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی نے بے حد متاثر کیا  اور انہوں نے تصاویر کے ساتھ فارسی میں شعر لکھ کر کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فارسی شعر کا انگریزی میں بھی ترجمہ لکھا ہے’’اگر زمین پر جنت ہے تو صرف یہ ہے ، یہ ہے، یہ ہے‘‘ اپنی پوسٹ میں سارہ علی خان نے کشمیر، جنت، امن کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے ہیں۔

خیال  رہے کہ سارہ علی خان بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بڑی بیٹی ہیں۔ حالانکہ ان کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور سیف علی خان کرینہ کپور سے دوسری شادی کرچکے ہیں لیکن سارہ خان کے کرینہ کپور سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔سارہ علی خان نے بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکارہ بننے کو ترجیح دی۔ انہوں نے 2018میں  فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیںکرینہ کپور کتنے سال کی ہو گئیں؟.. سالگرہ کی تصویر وائرل