سارہ خان اورفلک شبیرنےدوسری بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کا چہرہ پہلی بارمداحوں کودکھادیا۔
سارہ خان نے کچھ عرصہ قبل دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں سے شیئر کی تھی، تاہم ابتدائی طور پر انہوں نےچہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
اب سارہ خان اور فلک شبیر نے انسٹاگرام پر رانیہ فلک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر بننے والی فلم ’’نازا‘‘ کی وینس فلم فیسٹیول میں بھرپورپذیرائی
تصویر میں ننھی رانیہ انتہائی معصوم اور پیاری نظر آ رہی ہیں جبکہ پورا خاندان ایک جیسے باتھ روبز میں نظر آیا،رانیہ کے چہرے کی جھلک سامنے آنے کے بعد مداحوں نےان کیلئے محبت کا اظہار کیا ہے۔