کرینہ کپور کتنے سال کی ہو گئیں؟.. سالگرہ کی تصویر وائرل

Sep 23, 2021 | 10:52:AM
سالگرہ،کرینہ کپور ،سیف علی خان
کیپشن: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر  کر دی ۔ انسٹا گرام پر 7.8ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور گزشتہ روز یعنی کہ 21ستمبر کو 41سال کی ہو گئی ہیں۔

بھارتی اداکارہ  نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شوہر  سیف علی خان اور بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اس فیملی کو سمندر کنارے دیکھا جا سکتا ہے،کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شام کا منظر ہے، سمندر کنارے آگ کی مدد سے ’سالگرہ مبارک‘ لکھا ہوا ہے، یہ منظر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب کرینہ کپور کو انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، کرینہ کپور نے متعدد پوسٹس اپنے انسٹا اکاؤنٹ اسٹوریز پر بھی شیئر کی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیںانتہائی شرمناک حرکت۔۔ سوشل میڈیا سٹار لڑکی گرفتار