فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران دورہ انتہائی نتیجہ خیز رہا، مقصد کشیدگی میں کمی کرنا تھا، آئی ایس پی آر کا اعلامیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تہران کے دورہ پر آئی ایس پی آر کا اعلامیہ جاری ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا ایک مختصر لیکن انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کیا۔ دورے کے دوران، فیلڈ مارشل نے ثالثی کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ایرانی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن کا مقصد 8 اپریل 2026 کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کو فروغ دینا تھا۔
فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹرمسعود پیزشکیان ، پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔





ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالباف، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے ساتھ بات چیت کے دوران خطہ میں امن و استحکام کی حمایت اور کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری مشاورتی عمل کو تیز کرنے پر مرکوز رہی۔یہ ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں اور ثالثی کے عمل میں بامعنی کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی گہری بات چیت کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔
ایرانی قیادت نے مذاکرات میں سہولت کاری اور علاقائی مسائل کے پرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا۔
جمعہ کے روز تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی، اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران سے روانہ ہوگئے
یہ بھی پڑھیں: ’ٹرمپ نے دوبارہ جنگ کی تو یہ امریکہ کے لیے زیادہ تباہ کن ہو گی، قالیباف کی فیلڈ مارشل سے گفتگو
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ہیٹ ویوو کی آمد، شہری احتیاط کریں